حکومت نے پونے میٹرو ریل پروجیکٹ مرحلہ-II کی توسیع کیلئے فیصلہ کیا ہے۔ اِس پر 3 ہزار 626 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کے ذریعے کیے گئے فیصلے سے متعلق میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے، اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ 13 اسٹیشنوں کے ساتھ نئی میٹرو لائن کے طور پر، 12 اعشاریہ سات-پانچ کلو میٹر اضافی لائن بچھائی جائے گی۔
جناب ویشنو نے کہا کہ حکومت نے جھارکھنڈ میں Jharia Coalfiled کی باز آبادکاری کیلئے نظرثانی شدہ ماسٹر پلان کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نظرثانی شدہ ماسٹر پلان کے نفاذ کے ساتھ ہی، آگ، زمین کے دھنسنے اور Jharia Coalfiled میں متاثرہ کنبوں کی باز آباد کاری سے متعلق معاملات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
جناب ویشنو نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے، اترپردیش کے شہر آگرہ میں آلو کے بین الاقوامی مرکز کا جنوب ایشیائی علاقائی مرکز قائم کرنے کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے، ایمرجنسی کے نفاذ کے 50 سال منانے سے متعلق ایک قرار داد کو بھی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، اُن بے شمار افراد کی قربانیوں کو تسلیم کرنے اور تعظیم دینے کے تئیں عہد بند ہے، جنہوں نے جوانمردی کے ساتھ ایمرجنسی کی مخالفت کی تھی۔x