مرکزی کابینہ نے آج Sintered Rare Earth Permanent Maganets یعنی مرکب نایاب مستقل مقناطیس کے مینوفیکچرنگ کے فروغ کیلئے اسکیم کو منظوری دی ہے، جس پر 7 ہزار 280 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ یہ اِس طرح کا پہلا اقدام ہے اور اِس کا مقصد ملک میں سالانہ 6 ہزار میٹرک ٹن مربوط نایاب زمینی مستقل مقناطیس کی مینوفیکچرنگ کرنا ہے۔
آج شام نئی دلّی میں میڈیا کو معلومات فراہم کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ یہ مستقل مقناطیس کے اہم اجزاء میں سے ہیں اور الیکٹرک گاڑیوں، قابل تجدید توانائی، الیکٹرونکس، ایرو اسپیس اور دفاعی ایپلی کیشنز کیلئے اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم مربوط مینوفیکچرنگ فیکٹری کے قیام میں مددگار ہوگی، جس میں نایاب زمینی آکسائڈ کو دھاتوں، دھاتوں کو مرکب دھاتوں نیز مرکب دھاتوں کو تیار شدہ نایاب زمینی مقناطیس میں تبدیل کی جائیں گی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ کابینہ نے پونے میٹرو ریل پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کو بھی منظوری دی ہے۔ یہ پروجیکٹ پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا اور اِس پر تقریباً 9 ہزار 857 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
جناب ویشنو نے یہ بھی بتایا کہ اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے ریلوے کی وزارت کے دو پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جس پر 2 ہزار 781 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
دیو بھومی دوارکا (اوکھا)–کنالُس ریل لائن پروجیکٹ کو ایک ہزار 457کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کیا گیا ہے، جبکہ بدلاپور–کرجَت تیسری اور چوتھی لائن کے پروجیکٹوں کو ایک ہزار 324 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے منظوری دی گئی ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ ان دونوں پروجیکٹوں سے، گجرات اور مہاراشٹر کے چار اضلاع کا احاطہ کرتے ہوئے، انڈین ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 224 کلومیٹر تک کی توسیع ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کُنالس سے اوکھا تک ریل لائن کو دوگنا کرنے سے دوارکا دِھیش مندر سے رابطے میں بہتری آئے گی اور گجرات میں سوراشٹر خطے کی ہمہ جہت ترقی کے ساتھ ساتھ اہم پوتر مقامات تک رسائی آسان ہوگی۔
جناب ویشنو نے کہا کہ بدلاپور-کرجَت سیکشن ممبئی مضافاتی کوریڈور کا حصہ ہے۔ مہاراشٹر میں تیسری اور چوتھی لائن کے پروجیکٹ ممبئی کے مضافاتی علاقے میں رابطے بہتر ہوں گے، مستقبل میں مسافروں کی ضروریات کو پورا کریں گے اور جنوبی بھارت کے ساتھ رابطہ فراہم کریں گے۔x