November 13, 2025 9:56 AM | Cabinet Decisions

printer

مرکزی کابینہ نے، نقد رقم کی دستیابی اور مسابقت کو فروغ دینے کی خاطر برآمدکاروں کے لیے 20 ہزار کروڑ روپے مالیت کی کریڈٹ گارنٹی اسکیم کو منظوری دی ہے۔

مرکزی کابینہ نے، MSME اداروں سمیت برآمدکاروں کو 100 فیصد کریڈٹ گارنٹی دیتے ہوئے برآمدکاروں کیلئے نئی کریڈٹ گارنٹی اسکیم کو منظوری دی ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت 20 ہزار کروڑ روپے کا اضافی قرضہ مہیا کرایا جائے گا، جس سے نقد رقم کی دستیابی کو استحکام ملے گا اور بھارت کی عالمی مسابقت میں اضافہ ہوگا۔

مذکورہ اسکیم کا مقصد ایک ٹریلین ڈالر کے بھارت کے برآمدی نشانے کو تقویت پہنچانا اور آتم نربھر بھارت کے نظریے کو فروغ دینا ہے۔

ایک اور فیصلے میں کابینہ نے اہم معدنیات کی Royalty شرحوں پر نظر ثانی کی ہے۔ اِن میں Caesium، گریفائٹ، Rubidium اور Zirconium شامل ہیں۔

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اس سے معدنیات کے Blocks کی نیلامی کی حوصلہ افزائی ہو سکے گی اور لیتھئم، Tungsten اور Niobium جیسے اہم معدنیات کی  اندرونِ ملک پیداوار کو بڑھاوا ملے گا۔ پیداوار میں اضافہ ہونے سے درآمدات کم ہوں گی، سپلائی نظام کی ممکنہ رکاوٹیں دور ہوں گی اور ملک میں روزگار کے اور زیادہ مواقعے پیدا ہو سکیں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔