مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج کہا کہ بھارت Cruise سیاحت، ہوٹل اور ریستوراں کے کاروبار کا مرکز بن رہا ہے اور ہوٹلوں کے بڑے عالمی گروپ ملک میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ آج نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے ملک میں سیاحت میں اضافہ ہونے میں وندے بھارت کے رول کو اجاگر کیا۔
وزیر موصوف نے اجاگر کیا کہ پچھلے 11 برسوں میں، بنیادی ڈھانچہ جس طرح شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے، ریلوے اور آبی شاہراہوں میں تبدیل ہوا ہے، اُس سے نہ صرف ملک کی معیشت مستحکم ہوئی ہے، بلکہ سیاحت کے شعبے میں غیر متوقع ترقی بھی ہوئی ہے۔×