مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ اس سہ ماہی میں مجموعی گھریلو پیداوار GDP میں سات اعشاریہ 8 فیصد کی شاندار ترقی سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ کوئی بھی شخص وزیر اعظم نریندر مودی سے بہتر، ملک کی معیشت کا انتظام نہیں چلا سکتا۔
نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ دنیا کے سرکردہ ماہرین اقتصادیات کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی بہترین طریقے سے بھارتی معیشت کو چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو خود کفیل بنانے کیلئے میک انڈیا کو فروغ دینا اور سودیشی کو اپنانا نہایت ضروری ہے۔