مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا ہے کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل ملک کیلئے ایک میراث، ایک نظریہ اور ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ملک کے شہریوں، خاص طور پر نوجوانوں سے زور دے کر کہا کہ وہ وِکست بھارت کی تشکیل کیلئے اُن کی زندگی سے تحریک حاصل کریں۔ وزیر موصوف نے یہ بات نئی دلّی کے آکاشوانی بھون میں سردار پٹیل یادگاری لیکچر 2025 دیتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو ختم کر کے وزیر اعظم نریندر مودی سردار پٹیل کے نا مکمل کام کو پورا کر رہے ہیں۔
سردار ولبھ بھائی پٹیل، جو کہ بھارت کے پہلے اطلاعات و نشریات کے وزیر بھی تھے، کی یاد میں آکاشوانی سالانہ سردار پٹیل یادگاری لیکچر کا اہتمام کرتا ہے۔
اِس یادگاری لیکچر کی ریکارڈنگ کل سردار پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر آکاشوانی کے پورے نیٹ ورک پر رات ساڑھے 9 بجے نشر کی جائے گی۔×