مرکزی وزیر ڈاکٹر منسوکھ مانڈویہ نے آج کہا ہے کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل ملک کیلئے ایک میراث، ایک نظریہ اور ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ملک کے شہریوں، خاص طور سے نوجوانوں پر وِکست بھارت کی تشکیل کیلئے اُن کی زندگی سے تحریک لینے پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے نئی دلّی کے آکاشوانی بھون میں سردار پٹیل یادگاری لیکچر 2025 دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ اِس لیکچر کی ریکارڈنگ 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر آکاشوانی کے پورے نیٹ ورک پر رات ساڑھے 9 بجے نشر کی جائے گی۔
Site Admin | October 29, 2025 9:41 PM
مرکزی وزیر ڈاکٹر منسوکھ مانڈویہ نے آج کہا ہے کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل ملک کیلئے ایک میراث، ایک نظریہ اور ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں