مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاہے کہ گزشتہ دہائی میں تحقیق اور ترقی کے شعبے میں ملک کے اخراجات دوگنا ہوگئے ہیں۔ اِس طرح یہ بڑھ کر ایک لاکھ 27 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ سال 2013-14 کے دوران یہ 60 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ تھے۔ نئی دلّی میں DISHA پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ مذکورہ پروگرام سے ملک کی علمی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا اور آتم نربھر بھارت مستحکم ہوسکے گا۔ ڈاکٹر سنگھ نے جدید طرز کے اختراع اور کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کے شعبے میں بھارت کو ایک سرکردہ ملک بنانے کی سرکار کی کثیر سطحی حکمت عملی کو بھی اجاگر کیا۔
Site Admin | March 4, 2025 9:20 AM
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاہے کہ گزشتہ دہائی میں تحقیق اور ترقی کے شعبے میں اخراجات دوگنا ہوئے ہیں