مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوعہ میں آنے والے حالیہ سیلاب میں تباہ ہونے والے ڈھانچوں کی تعمیرِ نو کیلئے مختص کئے جانے والے فنڈس پر نظرثانی کی ہے۔ مرکزی وزیرِ موصوف نے کہا کہ مرکز نے جموں و کشمیر میں سرکاری املاک اور بنیادی ڈھانچے کے نقصان کو پورا کرنے کیلئے ایک ہزار 400 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی ہے۔ کٹھوعہ میں عارضی طور پر مرمت کیلئے 10 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں، جبکہ دیگر نقصان زدہ ڈھانچوں کیلئے دو دو کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کی منظوری دی گئی ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ تجاویز کو ایک ہفتے کے اندر اندر تیار کیا جانا چاہیئے، جبکہ تعمیرِنو کا کام اگست تک مکمل ہوجانا چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ Ujh کثیرمقصدی پروجیکٹ کا احیاء کیا جارہا ہے، جو تقریباً ایک دہائی تک رُکا رہا۔ نریندر مودی حکومت نے، غیرکنٹرول شدہ پانی کو پاکستان جانے سے روکنے کیلئے، پروجیکٹ کے ساتھ ساتھ نہروں کے ایک نظام کی تعمیر کی بھی منظوری دی ہے۔