مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک میں ذیابیطس اور موٹاپے کی روک تھام کیلئے مریضوں کے لیے بھارتی حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔ نئی دلّی میں آج ایک کتاب کے رسمِ اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ پیٹ کے ارد گرد چربی جمع ہونا، مغربی ملکوں کی آبادی کے مقابلے بھارتیوں کے لیے زیادہ سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے غیر سائنسی ڈائیٹ چارٹس اور کھانے پینے کے جدید طور طریقوں کے ذریعے پھیلائی جانے والی غلط معلومات کے خلاف بھی خبردار کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر سنگھ نے خاص طور پر اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ بھارت کی 70 فیصد سے زیادہ آبادی 40 برس سے کم عمر ہے، احتیاطی حکمتِ عملی اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک طرزِ زندگی کی بیماریوں کے باعث اپنی نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو ضائع نہیں کر سکتا۔
Site Admin | August 17, 2025 9:31 PM
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک میں ذیابیطس اور موٹاپے کی روک تھام کیلئے مریضوں کے لیے بھارتی حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے
