سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ایک پالیسی اصلاحات کا اعلان کیا ہے تاکہ جدت طرازی اور تحقیق کو اور زیادہ آسان بنایا جاسکے۔ پالیسی اصلاحات کے ذریعے ملک بھر میں جدت طرازوں، محققین، اسکالروں، سائنسدانوں اور اداروں کو راحت فراہم کی گئی ہے جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔ آج نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ یہ ایک ایسا قدم ہے جس سے اس ملک کے سائنس لیڈروں میں اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ آنے والے برسوں میں خلائی معیشت بھارت کی ترقی کا ایک اہم عنصر ہوگا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ گذشتہ دس برس میں مودی سرکار نے بعض انتہائی غیرمتوقع فیصلے کئے ہیں جن میں نجی شعبے کیلئے خلا کو کھولا جانا اور نیوکلیائی شعبے کے بارے میں اِس سال کا اعلان شامل ہے۔
Site Admin | June 15, 2025 9:50 PM
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جدت طرازی اور تحقیق کو اور زیادہ آسان بنانے کی خاطر ایک اہم پالیسی اصلاحات کا اعلان کیا ہے