مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس کی یقین دہانی کرائی ہے کہ جموں خطے میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں تباہ ہونے والے سبھی ڈھانچوں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا اور انھیں مستقبل میں اِس قسم کی آفات سے بہتر طریقے سے نمٹنے کی خصوصیات سے آراستہ کیا جائے گا۔
آکاشوانی جموں کے نامہ نگارنے خبر دی ہے کہ جموں ضلعے کے Bajalta اور Pargalta کے سیلاب سے متاثرہ گاؤں کے دورے پر ڈاکٹر سنگھ نے موسلا دھار بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے کے سبب مکانات، پُل اور دیگر سہولیات کو بڑے پیمانے پر ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔x