ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 22, 2025 3:07 PM

printer

مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے عظیم اتحاد میں شامل پارٹیوں کے درمیان سیٹوں میں حصے داری کے فارمولے پر عظیم اتحاد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے عظیم اتحاد میں شامل پارٹیوں کے درمیان سیٹوں میں حصے داری کے فارمولے پر عظیم اتحاد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بہار میں اگلے مہینے کی 14 تاریخ کو NDA ہی پھر سرکار بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے عوام یہ سمجھ گئے ہیں کہ جب عظیم اتحاد اپنی پانچ پارٹیوں کو ہی ایک ساتھ نہیں رکھ سکتا تو وہ بہار ریاست کو بھی متحد نہیں رکھ سکے گا۔ اِس سے قبل ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، جناب چراغ پاسوان نے قومی جمہوری اتحاد NDA کی طرف سے سیٹوں میں حصے داری کے بروقت اعلان کو اجاگر کیا اور زور دے کہا کہ اِس سے ایک بہت مثبت پیغام ملا ہے۔ x