ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 18, 2025 9:39 PM

printer

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت-امریکہ شراکت داری مضبوط ومستحکم ہے اور یہ کلیدی اور اقتصادی شعبوں میں وسعت پا رہی ہے

کامرس اور صنعتوں کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ کی ساجھیداری مضبوط اور مستحکم ہے اور اسٹریٹجک اور اقتصادی شعبوں میں وسعت پا رہی ہے۔ نئی دلّی میں آج بھارت-امریکی چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ انہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان دوستی، جمہوریت، گوناگونیت اور مشترکہ ترقیاتی وژن کے مضبوط ستوں پر قائم ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ مذاکرات ایک لگاتار چلنے والا عمل ہے اور بھارت کو اپنے کسانوں، ماہی گیروں، چھوٹی صنعتوں اور کاروبار کے جذبات کے درمیان توازن قائم رکھتے ہوئے اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا۔ جناب گوئل نے مزید کہا کہ بھارت، پچھلی دہائی میں دنیا کی پانچ کمزور معیشتوں سے نکل کر سرفہرست پانچ معیشتوں میں شامل ہوگیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت، سال 2027 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ کامرس اور صنعتوں کی وزارت نے کہا کہ گزشتہ گیارہ سال کے دوران بھارتی شیئر بازار قریب ساڑھے چار گنا بڑھا ہے۔ اِس میں امریکہ سے بھارت میں کام کر رہے،2 ہزار سے زیادہ گلوبل Capability سینٹرز بھی شامل ہیں، جو بھارتی نوجوانوں کو مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔