June 12, 2025 3:22 PM

printer

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہاہے کہ بھارت-سویڈن شراکت داری اس بات کا ماڈل ہے کہ کیسے  دو مختلف معیشتیں، مشترکہ ویژن اور امداد باہمی کے ذریعے ایک دوسرے کے اشتراک کے ساتھ مستفید ہوسکتی ہیں۔

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہاہے کہ بھارت-سویڈن شراکت داری اس بات کا ماڈل ہے کہ کیسے  دو مختلف معیشتیں، مشترکہ ویژن اور امداد باہمی کے ذریعے ایک دوسرے کے اشتراک کے ساتھ مستفید ہوسکتی ہیں۔ وہ کَل سویڈن میں بھارت-سویڈن اعلیٰ سطحی تجارت اور سرمایہ کاری پالیسی Fourm کے دوران Confederation of Swedish Enterprises سے خطاب کررہے تھے اور سویڈن اور بھارت کے تجارت سے متعلق سرکردہ رہنماؤں سے بات چیت کررہے تھے۔

وزیر موصوف نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ مجوزہ بھارت- یوروپی یونین آزاد تجارتی سمجھوتے کے تعلق سے ایک مشترکہ دستاویز میں، جس کا اجراء تقریب کے دوران کیا گیا، مضبوط معاشی رشتوں اور شمولیت والی ترقی کو فروغ دینے کے بھارت کے اجتماعی عہد کو اجاگر کیاگیاہے۔ جناب گوئل نے دونوں ملکوں کے درمیان اشتراک کے وسیع امکانات کو بھی اجاگر کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔