کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہاہے کہ عالمی اتھل پتھل کے باوجود قومی اجتماعی کوششوں کے ذریعے بھارت 2027 تک پورے عزم کے ساتھ پانچ ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بننے کی جانب گامزن ہے۔ کَل مرچنٹس چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری MCCI کی طرف سے منعقد کردہ ایک ورچوئل اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ حکومت نے بھارتی بیانیے کو لے کر مربوط ترقی، سیوا، سوشاسن اور Navachar، خدمات، اچھی حکمرانی اور اختراع پر توجہ دی ہے۔کلیدی معاشی اشاریوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہاکہ بھارت دنیا کی پانچ چوٹی کی معیشتوں میں شامل ہونے جارہاہے۔
انہوں نے ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو اجاگر کیا، جو حال ہی میں 698 ارب امریکی ڈالر تک جا پہنچے ہیں، جو کہ بینکنگ شعبے کی مضبوط علامت ہے اور افراط زر کی شرح آزادی کے بعد سے اپنی سب سے نچلی سطح پر ہے۔
مرکزی وزیر نے برطانیہ، آسٹریلیا اور یوروپی یونین جیسی ترقی یافتہ معیشتوں کے ساتھ آزادانہ تجارتی سمجھوتوں FTAs کے لیے حکومت کی سرگرم کوششوں کا بھی ذکر کیا جن کا مقصد بھارتی برآمد کاروں اور MSMEs کو فائدہ پہنچانا ہے۔ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کی صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہاکہ بھارت مصنوعی ذہانت Quantum Computing اور تھری ڈی پرنٹنگ جیسے شعبوں میں قیادت کرنے کیلئے تیار ہے۔