ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے عمان میں، پریشانی سے دوچار 36 بھارتی کارکنوں کو بچانے کے معاملے میں مداخلت کی ہے۔

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے عمان میں، پریشانی سے دوچار 36 بھارتی کارکنوں کو بچانے کے معاملے میں مداخلت کی ہے۔

شمالی ممبئی کے BJP رہنماء گووِند پرساد نے اِس سلسلے میں حال ہی میں جناب گوئل سے ایک شکایت کی تھی کہ جو کارکن، روزگار کی تلاش میں عمان گئے تھے، اُنہیں اُجرتیں دیر سے گئیں، اُنہیں رہنے کی جگہیں نامناسب فراہم کی گئیں، اُن کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے اور اُنہیں اُن کے آجروں کی طرف سے دھمکیاں دی گئیں۔

عمان میں، بھارتی سفارتخانے نے، مقامی حکام کے ساتھ سرگرم رہتے ہوئے سبھی متاثرہ کارکنوں کا پتہ لگایا اور اُنہیں وطن واپسی سے پہلے ایک گردوارے میں عارضی طور پر قیام کی سہولت فراہم کی۔

جناب گوئل نے، اپنی ٹیم کو ہدایت دی کہ وہ اِس طرح کے معاملات میں ترجیحی طور پر کام کریں۔ انہوں نے بیرونِ ملک بھارتی کارکنوں کی حفاظت کے حکومت کے عزم کو دوہرایا۔×