صارفین کے امور، غذا اور عوامی تقسیم کے محکمے کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی CCPA کو ہدایت دی ہے کہ وہ cab خدمات مہیا کرانے والوں کی جانب سے الگ الگ قیمت لیے جانے کے الزامات کی تحقیقات کرے۔ یہ لوگ مبینہ طور پر Android اور Apple ڈیوائس پر ایک ہی نوعیت اور دوری کے سفر کیلئے الگ الگ کرایے چارج کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں جناب جوشی نے بتایا کہ انہوں نے CCPA سے کہا ہے کہ وہ اِس سلسلے میں ایک تفصیلی انکوائری کرے اور جلد سے جلد اِس کی رپورٹ پیش کرے۔ جناب جوشی نے محکمے سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ دیگر شعبوں جیسے غذائی اشیاء کی ڈلیوری دینے والے ایپس، آن لائن ٹکٹ بکنگ کی سہولت فراہم کرنے والے ایپ اور دیگر کی بھی جانچ کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے صارفین کے استحصال کے تعلق سے قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔
Site Admin | December 28, 2024 9:31 PM
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی CCPA کو ہدایت دی