خوراک اور صارفین کے امور کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے آج دلّی، ممبئی اور احمد آباد میں 24 روپے فی کلو گرام کی رعایتی قیمت پر پیاز فروخت کرنے والی گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس موقع پر جناب جوشی نے زور دے کر کہا کہ حکومت، کسانوں اور صارفین کی فلاح کیلئے پُرعزم ہیں۔ کھانے کی اشیاء کی قیمتوں میں استحکام کو ترجیح دینے کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ جولائی میں خردہ افراطِ زر کم ہوکر ایک اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ہوگئی، جو تقریباً 8 برسوں میں سب سے کم ہیں۔
Site Admin | September 4, 2025 9:55 PM
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے دلّی، ممبئی اور احمدآباد میں رعایتی قیمت 24 روپئے فی کلو کے حساب سے پیاز فروخت کرنے والی موبائل وینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
