مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے آج اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے آپریشن سندور کے تعلق سے اپنے بیانات کے ذریعے مسلح فورسز کی توہین کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب جوشی نے کہا کہ جناب گاندھی بھارتی فضائیہ اور خارجی امور کی وزارت کی جانب سے تصدیق شدہ اِن بیانات کے باوجود ، کہ آپریشن کے دوران کوئی نقصان نہیں ہوا ہے، ملک کی مسلح فورسز کی توہین کرتے رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے الزام عائد کیا کہ سینئر کانگریس رہنما نے وزارت خارجہ، یہاں تک کہ DGMO کے پہلے کے تصدیق شدہ بیانات کو غلط طریقے سے پیش کیا ہے۔ مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے بھی اِس معاملے میں جناب گاندھی پر نکتہ چینی کی ہے۔ جناب گاندھی نے آپریشن سندور کے تعلق سے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے سوال کیے تھے۔
Site Admin | May 19, 2025 10:02 PM
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے آج اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے آپریشن سندور کے تعلق سے اپنے بیانات کے ذریعے مسلح فورسز کی توہین کی ہے