July 28, 2025 2:50 PM

printer

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے آپریشن سندور کے بارے میں کانگریس لیڈر پی چدمبرم کے بیان پر نکتہ چینی کی ہے

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے آپریشن سندور کے بارے میں کانگریس لیڈر پی چدمبرم کے بیان پر نکتہ چینی کی ہے۔ آج پارلیمنٹ کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب جوشی نے کہا کہ جناب چدمبرم کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ اس طرح کے بیانات سے پاکستان کے موقف کو شہ ملتی ہے۔
اِدھر BJP کے ممبر پارلیمنٹ انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کانگریس پر بھارتی مسلح افواج کی دلیری پر سوال اٹھانے کا الزام لگایا ہے۔ آپریشن سندور کے بارے میں کانگریس لیڈر پی چدمبرم کی رائے زنی پر پارلیمنٹ کے باہر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ کانگریس نے اُس وقت بھی ثبوت مانگا تھا، جب مسلح افواج نے ملک کا دفاع کرنے کیلئے کارروائی کی تھی۔
BJP کے ممبر پارلیمنٹ راجیو پرتاپ Rudy نے بھی کانگریس لیڈر پی چدمبرم کے بیان کی مذمت کی ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے جناب Rudy نے کہا کہ آپریشن سندور، پاکستان کے خلاف بھارت کی فتح کا مظہر ہے۔