مرکزی وزیر پرہلاد جوشی ملک میں گرین انرجی کو فروغ دینے کی خاطر گرین ہائیڈروجن سے چلنے والی کار میں پارلیمنٹ پہنچے۔ بعد میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گرین ہائیڈروجن کو بڑھاوا دینے کی خاطر ایک تحریک شروع کی گئی ہے۔ جناب جوشی نے یہ بھی کہا کہ اِس سلسلے میں گرین ہائیڈروجن بنانے، قومی گرین ہائیڈروجن مشن اور دیگر اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیداوار سے وابستہ ترغیبی اسکیم کے توسط سے 24 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ x
Site Admin | December 11, 2025 3:19 PM
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی ملک میں گرین انرجی کو فروغ دینے کی خاطر گرین ہائیڈروجن سے چلنے والی کار میں پارلیمنٹ پہنچے۔