صحت، خاندانی بہبود، کیمیکلز اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے صحت اور خاندانی بہبود، کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزیر مملکت انوپریا پٹیل کے ساتھ آج نئی دلّی میں پردھان منتری بھارتیہ جَن اوشدھی Pariyojana کے رَتھ اور 10 دیگر موٹر گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ آج سے 7 مارچ تک جَن اوشدھی جَن چیتنا سپتاہ منایا جارہا ہے۔ اِس مہینے کی سات تاریخ کو جَن اوشدھی دِوس منایا جائے گا۔ اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، جناب نڈا نے ہر ایک سے زور دے کر کہا کہ وہ پردھان منتری بھارتیہ جَن اوشدھی Pariyojana کو ایک عوامی تحریک بنائیں۔ وزیر موصوف نے لوگوں سے کہا کہ وہ اِس بارے میں اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو بتائیں تاکہ وہ بھی اِس یوجنا سے مستفیض ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کم قیمت پر لوگوں کو دوائیں فراہم کرے اور حکومت نے اپنی یہ ذمہ داری پوری کی ہے۔
اس موقع پر محترمہ انوپریا پٹیل نے کہا کہ دوا سازی کے محکمے کے ذریعے جَن اوشدھی جَن چیتنا سپتاہ کا اہتمام کیا جارہا ہے، جس کے تحت عوامی بیداری کیلئے بہت سی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے ملک میں محض 80 جَن اوشدھی کیندر تھے لیکن اب یہ تعداد 15 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔x