نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے محکمے کے وزیر منسکھ مانڈویا نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر دلّی میں میجر دھیان چند اسٹیڈیم سے انڈیا گیٹ تک ایک سائکل ریلی میں سینکڑوں اساتذہ، طلباء اور شہریوں کی قیادت کی۔
سائکل پر Fit India سَنڈے کے تحت یہ سائکل ریلی کا خصوصی پروگرام تھا۔ ملک بھر میں 10 ہزار 500 سے زیادہ مقامات پر اِس کا اہتمام کیا گیا۔
اِس موقع پر جناب مانڈویا نے کہا کہ لاکھوں لوگ تندرست رہنے اور زندگی میں توازن کو بڑھاوا دینے کی خاطر اب ہر اتوار کو سائکل چلاتے ہیں۔ اساتذہ کی شرکت کیلئے اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیرِ موصوف نے کہا کہ اُن سے طلباء اور معاشرے کو تحریک ملتی رہے گی۔
انہوں نے اِس پہل کو تندرستی کی سمت لوگوں کو راغب کرنے، اُن کا حوصلہ بڑھانے اور انہیں واقف کرانے کا ایک وسیلہ قرار دیا۔
Site Admin | October 5, 2025 2:44 PM
مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر ایک سائکل ریلی میں سینکڑوں اساتذہ، طلباء اور شہریوں کی قیادت کی