مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا، آج شام نئی دلّی میں، اِس سال کا سردار پٹیل یادگاری لیکچر دیں گے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر ایل مروگن اِس موقع پر موجود رہیں گے۔ اِس تازہ لیکچر کی ریکارڈنگ، 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کے یومِ پیدائش کے موقع پر آکاشوانی کے پورے نیٹ ورک سے نشر کی جائے گی۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل، بھارت کے اطلاعات و نشریات کے پہلے وزیر تھے، اُن کے احترام میں آکاشوانی سالانہ سردار پٹیل یادگاری لیکچر کا انعقاد کرتا ہے۔ لیکچرس کا یہ سلسلہ 1955 میں شروع ہوا تھا اور پہلا لیکچر سی راجا گوپالا چاری نے دیا تھا۔ x
Site Admin | October 29, 2025 3:07 PM
مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا، آج شام نئی دلّی میں، اِس سال کا سردار پٹیل یادگاری لیکچر دیں گے۔