مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ ملک، آفات کی صورتحال میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرا ہے اور دیگر ممالک کی مدد بھی کر رہا ہے۔
وزیر موصوف، آج حیدرآباد میں سمندر سے متعلق معلومات کی خدمات کے بھاری قومی مرکز، انڈین نیشنل سینٹر فار اوشین انفارمیشن سروسز (INCOIS) 2024 میں بحرِ ہند کے سونامی کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ”Deep Sea Mission“ سمیت سمندر کے سلسلے میں شروع کی گئی اہم اسکیموں کی ستائش کی۔ انہوں نے سمندری تحقیق اور آفات سے نمٹنے کی تیاری میں بھارت کی زبردست پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی۔
وزیر موصوف نے حفاظت اور پائیداریت کو فروغ دینے میں سائنسی ترقی کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔ x