ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 29, 2025 2:43 PM

printer

مرکزی وزیر صحت جے پی نڈّا نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ”سوستھ ناری سشکت پریوار“ مہم کے تحت   9 لاکھ سے زیادہ صحت کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ہے

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈّا نے کہا ہے کہ ”سوستھ ناری، سشکت پریوار“ مہم کے تحت پورے ملک میں اب تک 9 لاکھ سے زیادہ صحت سے متعلق کیمپوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آج نئی دلّی میں ایک پرائیویٹ نیوز چینل کے زیر اہتمام صحت سے متعلق کنکلیو میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب نڈّا نے کہا کہ پہلے ہی 3 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ افراد کی جانچ کی جاچکی ہے اور 2 اکتوبر تک یہ تعداد 4 کروڑ سے بھی زیادہ ہوجانے کی امید ہے۔

وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ نریندرمودی سرکار کے دور میں صحت کے تعلق سے ملک کی حکمت عملی میں صرف علاج معالجے پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے ایک جامع اور مربوط ماڈل کے تحت کام کیا جارہا ہے اور اِس کے دائرے میں روک تھام، صحت مندی کو فروغ دینا، تشخیص اور علاج معالجے سے وابستہ دیکھ بھال شامل ہیں۔