مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے آج اعلان کیا کہ حکومت اگلے پانچ برسوں میں طبی تعلیم میں 75 ہزار نئی سیٹوں کے اضافے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ جناب نڈا، نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں صحت ٹیکنالوجی جائزہ (ISHTA) 2025 کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ جناب نڈا نے اجاگر کیا کہ 2014 کے بعد سے ملک میں میڈیکل کالجوں کی تعداد میں 101 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دوسرے اور تیسرے درجے کے حفظانِ صحت نظام کو مستحکم بنانے کے لیے ملک بھر میں 22 آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) کا افتتاح کیا گیا ہے۔ جناب نڈا نے پیرامیڈیکس، نرسوں اور صف اول کے کارکنوں کو تربیت فراہم کرکے حفظانِ صحت کے شعبے کو وسعت دینے پر حکومت کی خصوصی توجہ کو اجاگر کیا۔
Site Admin | March 8, 2025 9:51 PM
مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے آج اعلان کیا کہ حکومت اگلے پانچ برسوں میں طبی تعلیم میں 75 ہزار نئی سیٹوں کے اضافے کا منصوبہ رکھتی ہے