مرکزی وزیر صحت اور BJP کے صدر جگت پرکاش نڈّا نے آج مغربی بنگال کے اپوزیشن لیڈر Suvendhu ادھیکاری پر TMC کارکنان کے ذریعے مبینہ حملے کی مذمت کی ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب نڈّانے کہا کہ یہ حملہ جمہوریت پر حملہ ہے۔ انھوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ یہ حملہ ریاستی پولیس کی موجودگی میں کیا گیا ہے، جس سے ممتا بنرجی حکومت کے تحت امن وقانون کی صورتحال پوری طرح بگڑنے کا اظہار ہوتا ہے۔ BJP کے صدر نے یہ بھی کہا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ریاست میں سیاسی تشدد اور افراتفری کیلئے ذمے دار ٹھہرایا جانا چاہئے۔
Site Admin | August 7, 2025 9:32 PM
مرکزی وزیر صحت اور BJP کے صدر جگت پرکاش نڈّا نے آج مغربی بنگال کے اپوزیشن لیڈر Suvendhu ادھیکاری پر TMC کارکنان کے ذریعے مبینہ حملے کی مذمت کی ہے۔