June 11, 2025 10:19 PM

printer

مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے آج قومی راجدھانی میں اِن دنوں جاری وکست کرشی سنکلپ ابھیان کے تحت دلّی کے کسانوں سے بات چیت کی

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے آج قومی راجدھانی میں اِن دنوں جاری وکست کرشی سنکلپ ابھیان کے تحت دلّی کے کسانوں سے بات چیت کی۔ اپنی میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے سبسڈیز سے لے کر سپلائی چین تک کسانوں کو درپیش مختلف مسائل کو نوٹ کیا۔ انہوں نے کسانوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل دلّی سرکار کو پیش کریں گے اور اِس بات کا بھی یقین دلایا کہ مرکز کی سبھی اسکیموں پر مناسب طریقے سے عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے اِس بات کا بھی ذکر کیا کہ حکومت کسانوں اور سائنسدانوں کے ساتھ مزید میٹنگیں کرے گی تاکہ کاشتکاری کیلئے نئی ٹیکنالوجیز کی وضع کی جاسکیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔