December 26, 2025 2:25 PM

printer

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ وکست بھارت جی رام جی اسکیم کے تحت اُجرت والے روزگار کی گارنٹی کے تحت اُجرت کے دنوں میں اضافہ کرکے انہیں 125 دن کردیا گیا ہے، جس میں بے روزگاری لازمی بھتہ بھی فراہم کیا گیا ہے

دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ 2047 تک ایک وکست بھارت کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وکست بھارت: جی رام جی اسکیم کے تحت، گاؤں میں ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے۔

DD نیوز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ اس اسکیم سے، اُجرت والے روزگار کی لازمی گارنٹی کے تحت دیہی گھروں کیلئے سالانہ طور پر 100 دن کی تعداد میں اضافہ کرکے 125 کردیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وکست بھارت جی رام جی قانون کے تحت، جسے حال ہی میں نافذ کیا گیا ہے، اگر درخواست دیئے جانے کے 15 دن کے اندر اندر کوئی کام فراہم نہیں کیا گیا تو بے روزگاری بھتہ لازمی طور پر دیا جائے گا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اُجرت، سامان اور انتظامی عناصر کیلئے سالانہ طور پر درکار کُل تخمینہ رقم ایک لاکھ 51 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہے، جس میں ریاست کا حصہ بھی شامل ہے۔

جناب چوہان نے کہا کہ اس میں سے مرکز کا حصہ 95 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔