بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں کی وزارت کے ذریعے اہم اقدامات کے ایک سلسلے کا آغاز کیا ہے۔ ان کا مقصد بھارت کے سمندری بنیادی ڈھانچے کی جدیدکاری کرنا، اس کی عالمی تجارت کی موجودگی کو مستحکم کرنا اور پائیداری کو فروغ دینا ہے۔ ان اقدامات کا آغاز، سمندری شعبے کیلئے مرکزی بجٹ میں کئے گئے اہم اعلانات کے مطابق مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے، آج ممبئی میں متعلقہ فریقین کی ایک میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ ان اقدامات میں ”ایک ملک-ایک بندرگاہ پروسیس (ONOP)“ شامل ہے۔ اس کا مقصد بھارت کی بڑی بندرگاہوں میں کارروائیوں کو معیاری اور باقاعدہ بنانا ہے۔
Site Admin | February 27, 2025 9:29 PM
مرکزی وزیر سربانند سونووال نے ممبئی میں سلسلے وار اہم اقدامات کا آغاز کیا، جن کا مقصد بحری بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری اور عالمی تجارت میں اُس کی موجودگی کو مستحکم کرنا ہے