مرکزی وزیر داخلہ اور BJP کے سینئر رہنما امت شاہ نے آج مغربی بنگال میں حکومت کو تبدیل کرنے کی اپیل کی۔ کولکاتا کے سنتوش مِترا اسکوائر پر دُرگا پوجا پنڈال میں، جہاں آپریشن سندور کو لیزر شو کے ذریعے پیش کیا گیا ہے، جناب شاہ نے مغربی بنگال کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک ایسا ریاست بنائیں، جو محفوظ ہو، پُرامن اور خوشحال ہو۔ جناب امت شاہ فی الحال دُرگا پوجا کی تقریبات کا افتتاح کرنے کیلئے کولکاتہ گئے ہوئے ہیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ریاست کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے Kabi-guru رابندر ناتھ ٹیگور کا حوالہ دیا۔ جناب شاہ نے اِس ہفتے کے شروع میں کولکاتہ میں بارش سے وابستہ حادثات میں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔
Site Admin | September 26, 2025 9:51 PM
مرکزی وزیر داخلہ اور BJP کے سینئر رہنما امت شاہ نے آج مغربی بنگال میں حکومت کو تبدیل کرنے کی اپیل کی