January 13, 2026 9:46 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت میں بایو ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیرمعمولی ترقی ہوئی ہے، جس کے سبب اب ملک کیلئے وسیع تر امکانات موجود ہیں

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت میں بایو ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیرمعمولی ترقی ہوئی ہے، جس کے سبب اب ملک کیلئے وسیع تر امکانات موجود ہیں۔ گجرات کے گاندھی نگر ضلع میں Pethapur میں گجرات بایو ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کے BSL-4 Biocontainment مرکز کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وہ اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ جناب شاہ نے کہا کہ 2014 میں بھارت کی حیاتیاتی معیشت 10 ارب ڈالر تھی، جو 2024 کے اختتام تک بڑھ کر 166 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ انھوں نے گذشتہ دہائی میں ملک میں بایو اسٹارٹ اَپس، بایو Incubators اور Patents کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کو اجاگر کیا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ BSL-4 لیباریٹری، جس کا آج گاندھی نگر میں افتتاح کیا گیا ہے، ملک میں پُنے کے بعد ایسا دوسرا سب سے بڑا مرکز ہوگا اور یہ ملک کے صحت کے شعبے کیلئے ایک تحفظاتی ڈھال کے طور پر خدمات انجام دے گا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔