December 13, 2025 3:02 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ آج چھتیس گڑھ میں، بستر اولمپکس کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ آج چھتیس گڑھ میں، بستر اولمپکس کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ تقریب آج دوپہر بستر کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر جگدل پور میں منعقد ہوگی۔ یہ بستر اولمپکس کا دوسرا ایڈیشن ہوگا۔ مرکزی وزیر داخلہ گزشتہ رات رائے پور پہنچے ہیں۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب شاہ نے کہا کہ بستر خطہ، جہاں ماؤنوازوں کے تشدد کی وجہ سے کبھی نوجوانوں کا مستقبل اندھیرے میں تھا، اب ماؤنوازوں سے پاک بننے جارہا ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ بستر اولمپکس، خطے کے نوجوانوں کو اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے اور انہیں پروان چڑھانے کا پلیٹ فارم مہیا کروارہا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔