مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ پچھلے 11 سال کے دوران ملک کے ڈیری کے شعبے نے 70 فیصد کی غیر معمولی ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا بھر میں سب سے تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والا سیکٹر ہے۔ جناب شاہ نے آج IMT روہتک میں سابر ڈیری کے نئے تعمیر کردہ پلانٹ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابر ڈیری نے 325 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے پورے ملک میں سب سے بڑے پلانٹ کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ پلانٹ دودھ کی پیداوار کرنے والے کسانوں کیلئے کافی فائدہ مند ثابت ہوگا اور یہ پورے قومی راجدھانی خطے کی ضرورتوں کو پورا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ 660 لاکھ لیٹر دودھ کی سرکاری خرید ہوتی ہے۔ حکومت کا سال 2028-29 تک روزانہ دودھ کی سرکاری خرید کو بڑھاکر ایک ہزار لاکھ میٹرک ٹن کرنے کا ارادہ ہے۔
S/B Amit Shah- Sabar Dairy