مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج ہریانہ کے فریدآباد میں ہونے والی شمالی زونل کونسل NZC کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ توقع ہے کہ اس میٹنگ میں پنجاب، ہریانہ اور ہماچل پردیش کے وزراء اعلیٰ، دلّی، جموں و کشمیر اور لداخ کے لیفٹننٹ گورنر صاحبان اور دیگر کے علاوہ چندی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ 32 ویں NZC میٹنگ میں، ریاستی سرکاروں کے درمیان پانی کے بٹوارے کے امور اور ترقیاتی کاموں میں تال میل پر تبادلہئ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے، ٹیم بھارت کا ویژن دیا ہے اور زونل کونسلز اس سَمت میں اہم تعاون دے رہی ہیں۔ اس اعتماد کے ساتھ کہ مضبوط ریاستیں ایک مستحکم ملک کی تعمیر کریں، زونل کونسلوں نے دو یا اس سے زیادہ ریاستوں یا مرکز اور ریاستوں پر اثر ڈالنے والے امور پر مذاکرات اور تبادلہئ خیال کیلئے ایک میکانزم فراہم کیا ہے۔ اس کے ذریعے ایک پلیٹ فارم کے طور پر خدمت انجام دی جائے تاکہ آپسی تعاون کو بڑھایا جا سکے۔ البتہ گزشتہ کچھ برسوں سے زونل کونسلوں کا رول اب ایک ایڈوائزری کے طور پر ہے۔ یہ زونل کونسلز مختلف شعبوں میں تعاون اور آپسی مفاہمت کے صحتمند رشتوں کو فروغ دینے میں ایک اہم عنصر ثابت ہوئی ہیں۔
گزشتہ 11 سال میں سبھی ریاستی سرکاروں، مرکزی وزارتوں اور محکموں کے تعاون کے ساتھ مختلف زونل کونسلز اور اُن کی مستقل کمیٹیوں کی کُل 63 میٹنگیں ہوئی ہیں۔