مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آپریشن سندور کی ستائش کرتے ہوئے اِسے دہشت گردی کے خلاف ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ انھوں نے اِسے وزیر اعظم نریندر مودی کے سیاسی عہد، بھارتی مسلح افواج کی شجاعت اور بھارتی انٹلیجنس ایجنسیوں کی صحیح معلومات کا ثبوت قرار دیا ہے۔احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے ایک ہزار پانچ سو کروڑ روپئے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ اِس آپریشن نے نہ صرف بھارتی دفاعی نظام کی قوت کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ پاکستان کو بھی دنیا کے سامنے دہشت گردی کے ایک محفوظ ٹھکانے کے طور پر بے نقاب کیا ہے۔سرحد پار کی دہشت گردی پر بھارت کے سخت نظریے کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کے اِس بیان پر بھی زور دیا کہ ’’دہشت گردی اور تجارت ایک ساتھ نہیں چل سکتے‘‘۔جناب شاہ اپنے آبائی ریاست گجرات کے دورے پر ہیں۔ انھوں نے آج دن بھر کئی تقریبات میں شرکت کی۔
مرکزی وزیر امت شاہ نے آج احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے بنیادی ڈھانچے کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ ان میں سابرمتی چند کھیڑا ریلوے اُووَر برج، کئی فلائی اوور، کھیل کود کے مراکز اور احمدآباد میں PM آواس یوجنا کے تحت ہائوسنگ پروجیکٹ شامل ہیں۔ وزیر داخلہ نے احمدآباد کے Sanand ٹائون میں ترنگا یاترا میں بھی شرکت کی اور آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج کی بے پناہ بہادری کو سلام پیش کیا۔ اِس سے پہلے دن میں جناب شاہ نے احمدآباد میں گجرات اسٹیٹ کوآپریٹیو یونین کی طرف سے منعقدہ کوآپریٹیو کانفرنس سے خطاب کیا۔ وزیر موصوف نے Gozaria میں KK پٹیل کی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ اور مدھوبین کے پٹیل نرسنگ کالج کا بھی افتتاح کیا۔
Site Admin | May 18, 2025 9:52 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور نے نہ صرف بھارتی دفاعی نظام کی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ اس نے پاکستان کو بھی دہشت گردی کے محفوظ ٹھکانے کے طور پر بے نقاب کیا ہے