June 25, 2025 9:40 AM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 1975 میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 1975 میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہاہے کہ ایمرجنسی نافذ کرنے کی وجہ، ملک کی سلامتی کا تحفظ کرنا نہیں بلکہ اُس وقت کی وزیراعظم کے اقتدار کو بچانا تھا۔ جناب شاہ نے یہ بات نئی دلّی میں ایک یادگاری تقریب ’آپات کال کے 50 سال‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ہر ایک سے اِس بات کو یاد کرنے کو کہا کہ لاکھوں لوگوں نے اِس ملک کی جمہوریت کی جدوجہد کیلئے   اپنی زندگیاں، کیریئر اور کنبوں کو قربان کیا تھا۔ جناب شاہ نے کہاکہ ملک کے عوام نے یہ لڑائی جیت لی تھی کیونکہ عوام  کبھی بھی ڈکٹیٹر شپ برداشت نہیں کرتے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہاکہ اِس ملک کے عوام کو صرف ان کی آزاد خیالی کی وجہ سے جیلوں میں بند کیا گیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے اِس پر ایک کتاب بھی لکھی ہے، جس کا آج اجراء کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اِس کتاب میں جدوجہد اور ترقی کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے، جو ایمرجنسی کے دوران اور اُس کے بعد ہوئی تھیں۔ جناب شاہ نے کانگریس کا ساتھ دینے کیلئے بہت سی اپوزیشن پارٹیوں پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ کانگریس پارٹی ہی تھی، جس نے ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کی اہمیت کو کم کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔