مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہندی کو، وقت کے متعلق مزید لچکدار بنانے اور علاقائی زبانوں کے ساتھ اِس کے بقائے باہمی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ گاندھی نگر کے مہاتمامندر میں یومِ ہندی اور پانچویں آل انڈیا راج بھاشا سمّیلن کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر موصوف نے شہریوں سے زور دے کر کہا کہ وہ اپنی مادری زبان کا احترام کرتے ہوئے ہندی کو بھی مدد دیں۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ہندی کی رسائی کو مزید سہولت آمیز بنانے کیلئے سارتھی پلیٹ فارم اور ہندی شبد سِندھو کوش جیسے اقدامات کئے ہیں۔ انھوں نے خاص طور پر کہا کہ ہندی، محض بات چیت کی زبان نہ رہ جائے بلکہ یہ سائنس، ٹکنالوجی اور پولیس کے کام کاج کی زبان بھی ہو۔
Site Admin | September 14, 2025 9:54 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہندی کو، وقت کے متعلق مزید لچکدار بنانے اور علاقائی زبانوں کے ساتھ اِس کے بقائے باہمی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔