مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہماچل پردیش میں قدرتی آفات کے بار بار آنے اور اِس کی شدت کے تناظر میں ایک بین شعبہ جاتی مرکزی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے۔ یہ مرکزی ٹیم، قدرتی آفات کی صورت میں کام کرنے والی قومی اتھارٹی، NDMA، سینٹرل بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، روڑکی، پونے میں انسٹی ٹیوٹ آف ٹروپیکل میٹرولوجی، اندور میں جیولوجِسٹ اینڈ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ادارے کے ماہرین پر مشتمل ہوگی۔
وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماچل پردیش کے مختلف حصوں میں اِس سال جنوب مغربی مانسون کے دوران سیلاب، طوفانی بارش اور مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات کے تناظر میں مرکزی حکومت نے نقصانات کا برموقع جائزہ لینے کیلئے ایک بین وزارتی مرکزی ٹیم تعینات کی ہے۔
Site Admin | July 20, 2025 9:38 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہماچل پردیش میں قدرتی آفات کے بار بار آنے اور اِس کی شدت کے تناظر میں ایک بین شعبہ جاتی مرکزی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے۔