مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گیتا پریس کی جانب سے شائع کردہ کلیان میگزین کو بھارت کے ثقافتی شعور کی ایک مضبوط بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیتا پریس، منافع کیلئے نہیں بلکہ نسلوں کی نشو و نما کیلئے کام کرتی ہے۔ جناب شاہ، آج اتراکھنڈ کے رشی کیش میں گیتا پریس کی ماہانہ میگزین کے صد سالہ شمارے کے اجرا کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کلیان، محض ایک میگزین نہیں بلکہ بھارت کے روحانی بیداری کی ایک رہنما قوت ہے، جس نے مشکل وقتوں کے دوران بھارتی ثقافت کی بنیادی اقدار کا تحفظ کیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ، دو روزہ دورے پر اتراکھنڈ میں ہیں۔ وہ کل ہری دوار میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔x
Site Admin | January 21, 2026 10:17 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گیتا پریس کی جانب سے شائع کردہ کلیان میگزین کو بھارت کے ثقافتی شعور کی ایک مضبوط بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیتا پریس، منافع کیلئے نہیں بلکہ نسلوں کی نشو و نما کیلئے کام کرتی ہے۔