مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں آج اسٹارٹ اَپ کانکلیو 2025 کا افتتاح کیا۔ اس دو روزہ تقریب میں دفاعی مہارت کیلئے اختراعات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے اسٹارٹ اَپ انڈیا کے ذریعے چنے ہوئے اسٹارٹ اَپس سمیت 20 ریاستوں کے 170 سے زیادہ اسٹارٹ اَپس کی نمائش کی جائے گی۔ کانکلیو کے دوران ریاستی حکومت، اسٹارٹ اَپس، سرمایہ کاروں اور مالی اداروں کے درمیان 50 مفاہمت ناموں پر دستخط کرنے میں تعاون دے گی۔ اس کے علاوہ کچھ اسٹارٹ اَپس کو فنڈ کے چیک اور منظوری نامے دیئے جائیں گے۔ x
Site Admin | September 23, 2025 2:37 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں آج اسٹارٹ اَپ کانکلیو 2025 کا افتتاح کیا