مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اعتماد ظاہر کیا ہے کہ BJP، مغربی بنگال میں اگلے سال دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت تشکیل دے گی۔ آج کولکاتہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ 2019 میں لوک سبھا کے انتخابات میں BJP کو 41 فیصد ووٹ اور 18 سیٹیں حاصل ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو 2021 کے اسمبلی انتخابات میں 21 فیصد ووٹ اور 77 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا جس پارٹی کو 2016 کے انتخابات میں تین سیٹیں ملی ہوں اُسے محض پانچ سال کے عرصے میں 77 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔
جناب شاہ نے کہا کہ اگلے انتخابات، دراندازی کو روکنے اور مغربی بنگال سے دراندازی کو ختم کرنے کے معاملات پر لڑے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دراندازی بنگال سرحد کی طرف سے ہورہی ہے اور یہ قومی سلامتی کو درپیش ایک مسئلہ ہے۔