October 10, 2025 9:55 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ووٹر فہرستوں پر خصوصی نظرثانی مشق، انتخابی کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے اور کسی کو بھی اِس معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ووٹر فہرستوں پر خصوصی نظرثانی مشق، انتخابی کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے اور کسی کو بھی اِس معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ نئی دلّی میں آج انعامات کی تقسیم کی نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ حکومت، در اندازوں سے نمٹنے کیلئے detect یعنی پتہ لگانا، delete یعنی حذف کرنا اور deport یعنی ملک بدر کرنے کی پالیسی پر سختی سے عمل کرے گی تاکہ بھارتی شہریوں کا رائے دہی کا بنیادی حق صرف اُن تک ہی محدود رہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کئی سرحدی علاقوں میں جغرافیائی چیلنجوں کی وجہ سے باڑھ لگانے کا کام مشکل ہے اور اِس طرح کے علاقوں میں در اندازوں کی پہچان، ریاستی حکومتوں اور مقامی انتظامیہ کے ذمے ہے۔ ہندی زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندی صرف بول چال کی زبان نہیں ہے بلکہ یہ بھارت کی سا لمیت اور ثقافتی پہنچان کی بھی علامت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔