مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نئے سلسلے کی GST اصلاحات، غریبوں، نوجوانوں، کسانوں اور خواتین کی خدمت کرنے کے وزیراعظم نریندر مودی کے پختہ عزم کا مظہر ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب امت شاہ نے کہا کہ نئی اصلاحات سے کئی اشیا پر GST شرحیں کافی کم ہوجانے سے لوگوں کے اخراجات مزید کم ہوجائیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی سرکار متوسط طبقے کیلئے بہت سے مواقع دستیاب کراکر اُن کی آمدنی میں اضافہ کر رہی ہے اور اِس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ GST اصلاحات کے ذریعے اُن کی بچت میں لگاتار اضافہ ہوتا رہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ اِن اصلاحات سے دنیا میں سب سے خوشحال ملک بننے کے راستے پر بھارت کی ترقی کا پہیہ اور بھی تیز رفتار سے آگے بڑھے گا۔x