January 16, 2026 2:28 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مکرسنکرانتی کسانوں کا تہوار ہے اور وہ اِس دن اپنے نئے سال کا آغاز کرتے ہیں

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مکرسنکرانتی کسانوں کا تہوار ہے اور وہ اِس دن اپنے نئے سال کا آغاز کرتے ہیں۔ آج نئی دِلی میں تیسرے بین الاقوامی پتنگ فیسٹول 2026 سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ مشہور شاعر کالی داس نے بھارت کیلئے ایک بہت ہی خوبصورت  کہاوت ”Utsav-priya Janah“ کا استعمال کیا تھا، جس کا مطلب ہے کہ بھارت کے عوام تہواروں کے بہت شوقین ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ ہر موسم اور ہر وقت ملک کے عوام نے تہواروں کا اہتمام کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہاکہ اِن تہواروں کے ذریعے پورا معاشرہ یکجا ہوتا ہے اور ایک مجموعی سوچ کے ساتھ آگے بڑھتا ہے اور Uttarayan اُس روایت کا ایک حصہ ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ Simon کمیشن کو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا اور Simon واپس جاؤ کا نعرہ آزادی کی تحریک کی ایک علامت بن گیا۔ اُنہوں نے کہاکہ Simon کمیشن کے خلاف انتہائی سخت احتجاج Uttarayan میں ہوا، جب ملک بھر کے عوام نے  پتنگوں پر Simon واپس جاؤ کے نعرے لکھ کر پتنگیں اُڑائیں اور پورا آسمان پتنگوں سے چھا گیا اور اِس انداز سے پتنگیں اُڑا کر برطانیہ کو اپنی طاقت دکھائی۔

سوم ناتھ مندر پر پہلے حملے کے ایک ہزار سال پورا ہونے کے موقع پر سوم ناتھ سوابھیمان پرو کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہاکہ جن لوگوں نے بھی اِسے منہدم کیا، وہ آج دنیا کے نقشے میں کہیں موجود نہیں ہیں۔

جناب شاہ نے مکر سنکرانتی، پونگل، Lohri، Magh  Bihu اور Uttarayan کے موقع پر ملک کے عوام خصوصاً کسانوں کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ، دلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا بھی اِس موقع پر موجود تھے۔