مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مرکز کی ’میک اِن انڈیا 2.0‘ مہم میں اُن ابھرتے ہوئے شعبوں پر توجہ کی جائے گی جو اگلے 25 برسوں میں عالمی معیشت کا ایک بڑا حصہ ہوں گے۔ ممبئی میں آج ایوارڈ دیئے جانے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ بھارت کی درخشاں معیشت عالمی نظام میں ایک روشن مقام کی حیثیت رکھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت غیرمنافع بخش اثاثوں NPA سے متعلق اعداد وشمار میں شفافیت لائی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ میک اِن انڈیا پالیسی سے متعلق اصلاحات کے سلسلے میں ایک اہم عنصر رہا ہے تاکہ ملک ایک بڑا مینوفیکچرنگ مرکز بن سکے۔
Site Admin | September 25, 2025 9:36 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مرکز کی ’میک اِن انڈیا 2.0‘ مہم میں اُن ابھرتے ہوئے شعبوں پر توجہ کی جائے گی جو اگلے 25 برسوں میں عالمی معیشت کا ایک بڑا حصہ ہوں گے