مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ سرکار نے جموں و کشمیر میں پائیدار امن قائم کرنے اور دہشت گردی کا پوری طرح خاتمہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ وزیر داخلہ نے کل نئی دلّی میں جموں و کشمیر کے بارے میں سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے اور اس کیلئے سرمایہ فراہم کیے جانے کے خلاف دہشت گردی مخالف کارروائی مشن Mode میں جاری رہنی چاہیے۔ انہوں نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت سرکار کی لگاتار اور مربوط کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا ڈھانچہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر میں سکیورٹی نظام کو مستحکم بنانے کیلئے سکیورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی ستائش کی۔ جناب امت شاہ نے سبھی سکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ مستعد رہیں اور تال میل کے ساتھ کام کرتے رہیں تاکہ دفعہ 370 منسوخ کیے جانے کے بعد، جو کامیابی حاصل ہوئی ہے، وہ برقرار رہے اور ساتھ ہی جموں و کشمیر سے جلد سے جلد دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کا مقصد حاصل ہو سکے۔ جناب امت شاہ نے یقین دلایا کہ اس کام کیلئے سبھی وسائل دستیاب کرائے جائیں گے۔×
Site Admin | January 9, 2026 10:34 AM | SHAH-J&K
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے اور اس کیلئے سرمایہ فراہم کیے جانے کے خلاف دہشت گردی مخالف کارروائی مشن Mode میں جاری رہنی چاہیے۔