مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آسام رائفلز بٹالین ہیڈکوارٹرس کے آئیزوال سٹی سے Zokhawsang میں منتقلی کی ستائش کی ہے اور اِسے میزورم کی ترقی کیلئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ آج آئیزوال میں آسام رائفلز بٹالین کے ہیڈکوارٹرس کو سینٹرل آئیزوال سے Zokhawsang میں منتقل کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب شاہ نے زور دے کر کہا کہ یہ اقدام آئیزوال سٹی کیلئے ایک نئے باب کا آغاز ہے اور یہ ریاست کی ترقی کیلئے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام رائفلز بٹالین ہیڈکوارٹرس کی آئیزوال سٹی کے مرکزی علاقے سے Zokhawsang میں منتقلی، میزورم کی ترقی کیلئے مستقبل کا ویژن ہے۔ Zokhawsang ریاستی راجدھانی سے تقریباً 15 کلو میٹر دور ہے۔
انہوں نے اِس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ یہ اقدام، میزورم کے عوام کی آرزوؤں اور امنگوں کے مطابق ہے۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ مرکزی حکومت کے اِس عمل سے ریاست کی ترقی کے اُس کے عزم کا بخوبی اظہار ہوتا ہے۔
جناب شاہ نے آئیزوال شہر کے پہاڑی سلسلے کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہا کہ آئیزوال میں توسیع کا ایک محدود امکان ہے۔ انھوں نے آسام رائفلز کے ہیڈکوارٹرس کو منتقل کرنے کے فیصلے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت پچھلے 10 برسوں سے پورے شمال مشرق کو مضبوط اور مربوط کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ مودی سرکار، خطے میں غیرمعمولی ترقی کا کام کر رہی ہے۔ یہ ترقی، سیاحت سے لے کر ٹیکنالوجی تک، کھیلوں سے خلاء تک اور زراعت سے لے کر صنعت کاری تک تمام شعبوں پر محیط ہے۔
جناب شاہ نے شمال مشرقی خطے کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے، ترقی کو فروغ دینے اور شہریوں کے درمیان امن قائم کرنے اور بھائی چارے کو یقینی بنانے کے مرکزی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس تقریب میں آسام رائفلز بٹالین کے ہیڈ کوارٹرس کو Khatla، آئیزوال سے Zokhawsang میں باضابطہ منتقلی کیلئے آسام رائفلز کے لیفٹیننٹ جنرل وکاس لکھیرا اور میزورم حکومت کے کمشنر اور سکریٹری Vanlaldina Fanai کے درمیان نقشوں کے زمینی ریکارڈ کا بھی تبادلہ کیا گیا۔جناب شاہ آج آئیزوال پہنچے ہیں اور رات کا قیام، آئیزوال کے راج بھون میں کریں گے۔
Site Admin | March 15, 2025 9:29 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پچھلے دس سالوں سے شمال مشرق کو مستحکم اور مربوط کرنے کیلئے فعال طور پر کام کر رہی ہے۔ آسام رائفل کے ہیڈکوارٹر کو سینٹر ایژوال سے بدل کر Zokhawsang میں قائم کیا گیا ہے